سڈنی۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بحرالکاہل میں زبردست زلزلہ کے بعد نیو کالڈونیا، فیجی اور ونواتو میں سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ طبقات الارض اور زلزلوں سے متعلق علوم کے ماہر کا کہنا ہے کہ زیر سمندر آئے زلزلہ میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے جس کی شدت آج تھی جو اگر زمینی کے اوپر رونما ہوا ہوتا تو کافی تباہیاں ہوسکی تھیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سمندر کی لہریں اپنے معمول سے 0.3 تا ایک میٹر زائد بلندی تک پہنچ سکتی ہیں۔ دی پیسیفک سونامی وارننگ سنٹر نے یہ بات بتائی جبکہ ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کو خصوصی طور پر چوکس رہے اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔