ہگٹنا(گوام) ۔22مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک اوسط شدت کے زلزلے جھٹکے نے بحرالکاہل کے جزیرہ گوام کو دہلادیا ۔ تاہم کسی مشکلات کی کوئی خبر نہیں ملی ۔ امریکہ کے ارضیاتی سروے کے بموجب 5.5 شدت کا زلزلہ کا جھٹکا 4بجے شام محسوس کیا گیا ۔ اس کا مبداہگٹنا سے 61میل جنوب مشرق اور 6میل سمندر کی گہرائی میں تھا ۔ اس شدت کے زلزلوں کے جھٹکوں سے نقصانات ہوسکتے ہیں لیکن گوام کی پولیس کے بموجب کسی نے بھی کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں دی یا پھر ممکن ہے کہ انہیں اپنے نقصان کا ہنوز احساس ہی نہ ہوا ہو۔ جزیرہ گوام ‘ جزیرہ ہوائی کے جنوب مغرب میں 3700میل کے فاصلے پر واقع ہے ۔