سووا، 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فجی اور ٹونگا سے متصل جنوبی بحر الکاہل اتوار کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق، زلزلہ کی شدت ریختر پیمانے پر 8.2 درج کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز فجی کے لیوکاسے 270 کلو میٹر مشرق اور ٹونگا کے نیئیفو سے 443 کلومیٹر مغرب اور زمین سے 560 کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔یو ایس جی ایس کے ایک فرضی سائنس داں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز سمندر کی کافی گہرائی میں ہونے کی وجہ سے ، اس سے کسی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے ۔