اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ دوسروں کے خیالات نہیں بدل سکتے تو بحث برائے بحث کرکے اپنے تعلقات میں تلخیاں کیوں پیدا کریں؟
جس بات سے آپ کا براہِ راست تعلق نہ ہو، اس پر قطعی بحث مت کیجئے۔ اس طرح حاصل ہونے والی فتح بھی شکست میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ ایک مفکر کے مطابق ’’نفرت، نفرت سے دُور نہیں ہوتی بلکہ اُلفت سے دُور ہوسکتی ہے‘‘۔
ہمیشہ خوش رہئے
ہمیشہ ایک مسکراہٹ کے ساتھ اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور جاننے والوں سے ملئے۔ انھیں مسکراہٹیں دینے کی ضرورت ہے۔ حالات چاہے کیسے بھی ہوں، ہمیشہ طبیعت میں اعتدال رکھیں۔
خوشحال رہنے کی کوشش کیجئے، خوبصورت مناظر کا نظارہ کریں یا کوئی دِلچسپ کتاب پڑھیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ حالات اتنے بھی بُرے نہیں، جتنے آپ کو محسوس ہورہے تھے۔ مذکورہ باتوں پر عمل کرکے آپ اپنی زندگی کو آسان، خوبصورت اور کامیاب بناسکتے ہیں اور ایک ہردِلعزیز شخصیت بن سکتے ہیں۔ یاد رکھئے آپ کی ایک ہلکی سی مسکراہٹ خود آپ کے اہل خانہ میں آپ کو وقار بخشے گی اور آپ کو ہمیشہ پسندیدگی کی نظر سے دیکھا جائے گا ۔