نئی دہلی ۔ 23 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق صدر پرنب مکرجی نے کہا کہ بحث و مباحثہ اور اختلافات جمہوریت کے اہم عنصر ہیں ۔ مکرجی نے دہلی یونیورسٹی ڈاکٹر ذاکر حسین ( ایوننگ) کالج کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ رکاوٹیں کھڑی کرنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اور اسے نظام کا حصہ بننے سے روکا جاناچاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ثقافت اور لسانی تنوع اس کی شناخت ہے۔ مکرجی نے کہا کہ ہمارے زمانے میں فاؤنٹین پین سے لیکر دوات تک سبھی چیزیں درآمد کی جاتی تھیں لیکن آج اپنا سیٹلائیٹ پلانٹ بنارہے ہیں۔