اقوام متحدہ 18اپریل (سیاست ڈاٹ کام )بحالی امن فوج کے دو ہندوستانی سپاہی آج اس وقت زخمی ہوگئے جبکہ مسلح افراد کے ایک ہجوم نے ان پر بلا اشتعال مہلک حملہ کردیا جبکہ اقوام متحدہ کے فوجی اڈہ میں جنگ سے متاثرہ جنوبی سوڈان کے قصبہ بور کے شہری پناہ گزیں ہیں۔ ہندوستانی بحالی امن فوجی پانچ ہزار بے گھر افراد کی حفاظت کررہے تھے جنہوں نے بور کے اقوام متحدہ کے فوجی اڈے میں پناہ لی ہے۔