بجٹ مسلمانوں کیلئے مایوس کن :مولانا عرفی قاسمی

نئی دہلی۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں پیش کردہ این ڈی اے حکومت کے عبوری بجٹ کو جملہ،مایوس کن اور بی جے پی کا انتخابی منشور قرار دیتے ہوئے آل انڈیا تنظیم علمائے حق کے قومی صدر مولانا اعجاز احمد عرفی نے کہا کہ یہ بجٹ نہ صرف مسلمانوں کے لئے مایوس کن ہے بلکہ ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس’ کا مذاق اڑانے والا بھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ انتخابی سال میں ہر حکومت صرف مطالبات زر کی حد تک عبوری بجٹ پیش کرتی ہے تاکہ حکومت کے جاری منصبوں میں رقم کی کمی نہ ہو لیکن اس حکومت نے نہ تو کسی ضابطے کا خیا ل رکھا اور نہ ہی کسی روایت کا۔ گزشتہ چار سال سے زائد عرصہ میں دیکھنے والا مطلق العنانیت اس بجٹ میں بھی نظر آئی۔