بجٹ سیشن کے 13 دن میں 17 گھنٹے کارروائی

چیف منسٹر نے 5 گھنٹے تقریر کی
حیدرآباد۔ 29 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا بجٹ سیشن 13 دن تک جاری رہا جس میں 16 گھنٹے 58 منٹ تک کارروائی چلی۔ تلنگانہ اسٹیٹ لیجسلیچر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چیف منسٹر اور ریاستی وزراء نے 25 گھنٹے 45 منٹ اظہار خیال کیا۔ ٹی آر ایس ارکان نے 12 گھنٹے 40 منٹ، کانگریس ارکان 1 گھنٹہ 21 منٹ، مجلس 6 گھنٹے 36 منٹ، بی جے پی 8 گھنٹے 3 منٹ، تلگودیشم 4 گھنٹے 15 منٹ، سی پی آئی 8 منٹ، سی پی ایم 2 گھنٹے 10 منٹ کا وقت لیا۔ قائد ایوان اور فلور لیڈرس کی جانب سے کی گئی تقاریر کی تفصیلات اس طرح ہیں۔ قائد ایوان 4 گھنٹے 58 منٹ، قائد اپوزیشن صفر، مجلس فلور لیڈر 3 گھنٹے 35 منٹ، فلور لیڈر بی جے پی 2 گھنٹے 43 منٹ، فلور لیڈر تلگودیشم صفر، فلور لیڈر سی پی آئی 8 منٹ، فلور لیڈر سی پی ایم 2 گھنٹے 10 منٹ۔ بجٹ سیشن کے 13 دنوں میں صرف 2 منٹ ضائع ہوئے جس کے لیے کانگریس پارٹی ذمہ دار ہے۔ دیگر پارٹیوں میں کسی نے بھی ایوان کا وقت ضائع نہیں کیا۔