بجٹ سیشن کے پہلے نصف میں توسیع کیلئے حکومت تیار

نئی دہلی 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت، رواں بجٹ سیشن کے پہلے نصف میں اگر ضروری ہو تو دو دن کی توسیع کیلئے تیار ہے۔ تاکہ 23 اور 24 مارچ کو پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے کوئلہ، کان اور معدنیات پر کلیدی اصلاح بلز منظور کی جائیں۔ بجٹ سیشن کا پہلا نصف قبل ازیں طے شدہ پروگرام کے مطابق 20 مارچ کو ختم ہونے والا تھا۔ تاہم کابینی کمیٹی برائے پارلیمانی اُمور نے جس کا آج یہاں اجلاس منعقد ہوا دو بلز کی منظوری کے لئے اگر ضروری ہو تو پیر اور منگل کو بھی دو اضافی نشستیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت کو یقین ہے کہ راجیہ سبھا میں یہ دونوں بلز منظور کرلی جائیں گی ۔