نئی دہلی ۔30جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چٹ فنڈ گھپلوں میں اپنے دو ممبران پارلیمنٹ کی گرفتاری سے ناراض ترنمول کانگریس ڈیمونیٹائزیشن کی مخالفت میں بجٹ سیشن کے پہلے دو دن پارلیمنٹ کی کارروائی کا بائیکاٹ کرے گی۔ترنمول نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ پارٹی کے ایم پی ڈیمونیٹائزیشن اور بینک اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی حد لگانے کی مخالفت میں پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے پہلے دو دن دونوں ایوانوں کی کارروائی میں حصہ نہیں لے گی۔ پارٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈیمونیٹائزیشن کا فیصلہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر کیا تھا۔