بجٹ سیشن کا آج سے دوبارہ آغاز

حیدرآباد ۔ 9 ؍ نومبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ سیشن 10 ؍ نومبر پیر سے دوبارہ شروع ہو رہا ہے ‘ جس میں برقی بحران اور کسانوں کی خودکشی جیسے مسائل پر حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان تلخ مباحث، ہنگامہ آرائی کے اندیشے ہیں ۔ 7؍ نومبر کو اس مسئلہ پر ہنگامہ آرائی کے سبب تلگودیشم کے 10 ارکان ایک دن کیلئے ایوان سے معطل کر دیئے گئے تھے ۔