نئی دہلی ۔ یکم جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بجٹ 2014 – 15 کے دستاویزات کی طباعت کا کام آج حلوہ تقریب سے آعاز ہوا ۔ اس تقریب میں جو نارتھ بلاک میں منعقد ہوئی تھی وزیر فینانس مسٹر ارون جیٹلی نے بھی شرکت کی ۔ پی آئی بی کی جانب سے کئے گئے ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے حلوہ تقریب میں شرکت کی جس کے بعد بجٹ دستاویزات کی طباعت کا کام شروع ہوگیا ہے ۔ یہ ایک روایت رہی ہے جو زمانہ قدیم سے چل رہی ہے ۔ بجٹ دستاویزات کی طباعت سے قبل ایک بڑی کڑھائی میں حلوہ تیار کیا جاتا ہے اور ساری وزارت کے عملہ کو تقسیم کیا جاتا ہے ۔ بجٹ کی تیاری میں وزارت کا تقریبا عملہ ملوث رہتا ہے اور انہیں پرنٹنگ وغیرہ کا ذمہ بھی رہتا ہے ۔ اس دوران عملہ کو اپنے رشتہ داروں سے رابطہ کی اجازت نہیں رہتی اور نہ فون یا ای میل پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ صرف سینئر عہدیداروں کو ہی گھر جانے کی اجازت دی جاتی ہے ۔