بجٹ بہتر چیزوں کا ٹریلر: وزیر سیاحت

نئی دہلی۔یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر سیاحت کے جے الفانس نے حکومت کے عبوری بجٹ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ زیادہ بہتر چیزوں کا جو آئندہ پیش ہونے والی ہیں، صرف ایک ٹریلر ہے۔ علاوہ ازیں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر فینانس پیوش گوئل کی بجٹ پیش کرنے پر تعریف کی جس کا مقصد سب کو ساتھ لے کر ترقی کرنا ہے۔ بجٹ کی پیشکشی کے ایک گھنٹہ بعد الفانس نے پریس سے خطاب کیا تھا۔