حیدرآباد، 23اپریل(سیاست ڈاٹ کام )تلنگانہ کے جنگاوں میں اتوار کو بجلی گرنے کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ (19) سالہ ستیش ‘(15) سالہ دنیش اور(45)سالہ سری سیلم ہلاک ہوگئے جو اپنے کھیتوں میں کام کررہے تھے کہ اچانک بجلی کی زد میں آگئے ۔