بجلی گرنے سے دو پولیس ملازمین ہلاک

بھاگلپور۔29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بجلی گرنے سے دو پولیس کانسٹیبلس ہلاک اور دیگر زخمی ہوگیا۔ ایک سینئر پولیس آفیسر نے کہا کہ یہ واقعہ ضلع بھاگلپور میں ان کے ٹریننگ سنٹر میں پیش آیا جبکہ وہ اپنے خیمے میں تھے۔ سینئر ایس پی منوج کمار نے بتایا کہ تینوں اشخاص ناتھ نگر میں کانسٹیبل ٹریننگ سنٹر کے ٹینٹ میں تھے کہ بجلی خیمے پر گری۔ یہ واقعہ رات 12:45 بجے پیش آیا۔ تینوں کانسٹیبلس کو فوری دواخانہ پہنچایا گیا جہاں دو کو مردہ قرار دیا گیا۔ زخمی کانسٹیبل کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کل رات دیر گئے بھاگلپور اور بہار کے دیگر حصوں میں خاصی بارش ہوئی اور اس دوران بھاگلپور میں دو پولیس ملازمین بجلی گرنے کا شکار ہوگئے۔