بجلی گرنے سے اسکولی بچے اور اساتذہ زخمی

ٹیکم گڑھ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ ضلع میں موھن گڑھ تھانہ علاقے کے گرام لکھي پور کے پرائمری اور ثانوی اسکول کے احاطے میں لگے ٹرانسفارمر پر بجلی گرنے سے اسکول کے ارد گرد کرنٹ پھیل گئی، جس سے دو درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق اسکول کے احاطے میں لگے ٹرانسفارمرپر کل بجلی گرنے سے اسکول کے 26 بچوں اور نصف درجن استاد زخمی ہو گئے ۔ تمام زخمیوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔تمام زخمی خطرے سے باہر ہیں۔اسکول کے انچارج ٹیچر کاسی کیوٹ اور نیہا بیگھلے نے بتایا کہ اسکول کی چھٹی کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور اسکول کے پاس موجود ٹرانسفارمر پر بجلی گرنے سے کرنٹ پھیل گئی۔ اس واقعہ میں 26 بچوں اور نصف درجن استاد زخمی ہو گئے ہیں۔