بجلی کی زائدبلنگ،سعودی شاہی خاندان پریشان

ریاض ۔ یکم جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی عرب کے سابق فرمانرواں شاہ فیصل کے پوتے نے بجلی کی زائد بلنگ کا کھل کر اظہار کیا۔شہزادہ سعود محمد العبداللہ الفیصل نے لکھا کہ محکمہ بجلی نے جدہ میں 400میٹر رقبے کے گھر کا ماہانہ بل 21ہزار ریال کا بھیجا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جس عرصے کا بل محکمہ بجلی نے بھیجا ہے اس دوران یہ گھر خالی پڑا تھا۔متاثرہ شہزادے نے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کی ہے اور لکھا کہ ان کا گھر کبھی بھی حکومتی خرچے پر نہیں رہا ہے۔ سعودی حکومت نے فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر جنوری 2018 سے شاہی خاندان کے تمام افراد کے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی روک دی تھی۔