دبنگ خان کی نئی فلم “بجرنگی بھائی جان” نے اپنے ریلیز کے 5دنوں میں ہی 151کروڑ کا بزنس کر دکھایا۔عید پر ریلیز ہونے والی بجرنگی بھائی جان 4دنوں میں نہ صرف سو کروڑ کلب کا حصہ بنی ، بلکہ پانچویں روز تک باکس آفس پر 151 کروڑ سے زائد کا بزنس کر ڈالا۔بجرنگی بھائی جان نے جمعہ کو 27.25، ہفتہ کو 36.60، اتوار کو 38.75، پیر کو 27.05 اور منگل کو 21.40 کروڑ کما کر کل 151 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ ان کے اندازے کے مطابق بجرنگی بھائی جان سلو بھائی کی پہلی فلم بننے والی ہے جو 200 کروڑ تک کا بزنس کرلے گی۔اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے سلمان خان نے بھارت میں گم ہونے والی پاکستانی بچی کو پاکستان واپس پہنچانے کی جدوجہد کی۔