نئی دہلی 25مارچ (سیاست ڈاٹ کام) موٹر سائیکل بنانے والی معروف کمپنی بجاج آٹو نے پریمیم سیگمنٹ کی موٹر سائیکل بنانے والی جاپان کی کمپنی کاواساکی ہیوی انڈسٹریز جاپان کے ساتھ اپنی شراکت داری یکم اپریل 2017ء سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔بجاج کمپنی نے آج بتایا کہ یکم اپریل سے وہ اب تک فروخت کی گئی موٹر سائیکلوں کو کسی طرح کی خدمات نہیں دے گی بلکہ جاپانی کمپنی کی مکمل ملکیت والی یونٹ ’انڈیا کاواساکی موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ‘ ہندستان میں کے ٹی ایم برانڈ کی موٹر سائیکلوں کی فروخت کے ساتھ ہی اس سے منسلک خدمات بھی دے گی۔بجاج آٹو کے پروباٹگ کے صدر امیت نندی نے بتایا کہ 2009سے کاواساکی موٹر سائیکلوں کی فروخت ان کے نیٹ ورک سے کی جا رہی تھی لیکن اب دونوں کمپنیوں نے معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔