خواتین کو تہوار کا تحفہ ، ضلعی سطح پر ساڑیوں کی منتقلی کا آغاز
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اگست (سیاست نیوز) حکومت نے بتکماں تہوار کے موقع پر سفید راشن کارڈ رکھنے والی ایک کروڑ 4 لاکھ 57 ہزار 610 خواتین میں کپڑے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں اضلاع کو ہینڈلوم ساڑیوں کی منتقلی کا کام شروع ہوچکا ہے جبکہ 18 تا 20 ستمبر ریاست بھر میں ساڑیوں کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔ یہ پہلا موقع ہے جب چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بتکماں تہوار کے موقع پر خواتین میں ساڑیاں تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ حکومت کی جانب سے خواتین کیلئے تہوار کا تحفہ ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ سرسلہ میں ہینڈلوم کی یہ ساڑیاں تیار کی جارہی ہیں اور نشانہ کے مطابق ساڑیوں کی عدم تیاری کی صورت میں سورت سے حاصل کیا جائے گا ۔ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اضلاع میں سفید راشن کارڈ کی تعداد کے اعتبار سے ساڑیوں کا اسٹاک منتقل کردیں اور یہ کام کل سے شروع ہوجائے گا ۔ عہدیداروں نے ہر ضلع میں استفادہ کنندگان کی نشاندہی مکمل کرلی گئی ہے ۔ حیدرآباد میں سب سے زیادہ 7 لاکھ 69 ہزار 160 خواتین میں ساڑیوں کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔ رنگا ریڈی اور میڑچل اضلاع دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔ ضلع کلکٹر کی نگرانی میں تقسیم عمل میں آئے گی ۔ اضلاع کے لئے استفادہ کنندگان کی تعداد اس طرح ہے۔ عادل آباد 2 لاکھ 29 ہزار 162 ، کتہ گوڑم 3 لاکھ 25 ہزار 100 ، جگتیال 3 لاکھ 45 ہز ار 950 ، جنگاؤں 2 لاکھ 475 ، بھوپال پلی 2 لاکھ 39 ہزار 848 ، گدوال ایک لاکھ 85 ہزار 388 ، کاما ریڈی 3 لاکھ 31 ہزار 206 ، کریم نگر 3 لاکھ 24 ہزار 413 ، کھمم 4 لاکھ 48 ہزار 799 ، آصف آباد ایک لاکھ 69 ہزار 139 ، محبوب آباد 2 لاکھ 69 ہزار 522 ، محبوب نگر 4 لاکھ 61 ہزار 223 ، منچریال 2 لاکھ 54 ہزار 916 ، میدک 2 لاکھ 59 ہزار 236 ، میڑچل 6 لاکھ 969 ، ناگر کرنول 2 لاکھ 69 ہزار 191 ، نلگنڈہ 5 لاکھ 7 ہزار 853 ، نرمل 2 لاکھ 48 ہزار 425 ، نظام آباد 5 لاکھ 13 ہزار 739 ، پدا پلی 2 لاکھ 50 ہزار 977 ، سرسلہ 2 لاکھ 923 ، رنگا ریڈی 6 لاکھ 29 ہزار 426 ، سنگاریڈی 4 لاکھ 37 ہزار 406 ، سدی پیٹ 3 لاکھ 49 ہزار 186 ، سوریا پیٹ 3 لاکھ 51 ہزار 935 ، وقار آباد 2 لاکھ 99 ہزار 534 ، ونپرتی ایک لاکھ 83 ہزار 321 ، ورنگل اربن 3 لاکھ 2 ہزار 647 ، ورنگل رورل 2 لاکھ 59 ہزار 729 اور بھونگیر 2 لاکھ 40 ہزار 812 ۔