بایاں بازو مابعد 23 مئی صورتحال کا منتظر

نئی دہلی ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا الیکشن میں لیفٹ فرنٹ کیلئے ایگزٹ پولس کی تباہ کن پیش قیاسی کے مدنظر مختلف لیفٹ پارٹیوں کے قائدین اس معاملے میں فی الحال انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں کہ یو پی اے میں شامل ہوجائیں یا پھر غیرکانگریسی فیڈرل فرنٹ کا حصہ بنا جائے۔ اکثر ایگزٹ پولس نے کیرالا میں کانگریس زیرقیادت یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کیلئے 14-16 نشستوں جبکہ لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کیلئے 4-6 سیٹوں کی پیش قیاسی کی ہے۔ ایک نشست بی جے پی کیلئے بتائی گئی ہے۔