باہم مربوط سب کی ترقی پر اتفاق رائے کا ادعا

صدرچین ژی جن پنگ کا بیان ، جی ۔ 20 مشترکہ اعلامیہ
ہانگ زاؤ ۔ 5 ستمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر چین ژی جن پنگ نے جی ۔ 20 چوٹی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کی مربوط ترقی پر اتفاق رائے ہوچکا ہے ، تاکہ جی ۔ 20 کا تعاون پوری دنیا کے لئے فائدہ مند ثابت ہو ۔ اُن کے خطاب کے بعد چوٹی کانفرنس نے ایک مشترکہ اعلامیہ کی منظوری دیدی جس میں کہا گیا ہے کہ چوٹی کانفرنس میں دنیا کی معاشی ترقی ،طویل مدتی ، جامع ، شفاف ، اختراعی اور سب کے بارے میں اقدامات کی وضاحت کی گئی ہے ۔ ترقی کی جہت ، اہداف اور اقدامات کے علاوہ جی ۔ 20 کے تعاون کا تعین کیا گیاہے ۔ چوٹی کانفرنس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جی ۔ 20 تعاون کے اعلیٰ سطحی اصولوں کی توثیق کرتا ہے جو بدعنوانی کے خاتمہ اور اثاثہ جات کے حصول کے لئے کی جائے اور اس سلسلے میں چین کے اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے ۔ جی ۔ 20 کے رکن ممالک بین الاقوامی معیاروں کے مطابق کام کریں گے اور اس کے پابند رہیں گے ۔ انھوں نے تمام رکن ممالک سے اپیل کی کہ کرپشن کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کی پابندی کریں۔