باہمی تعلقات کا انحصار دہشت گرد ذرائع کے خلاف کارروائی پر ، پاکستان کو امریکہ کا انتباہ

واشنگٹن ۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پاکستان کی نئی حکومت کو انتباہ دیا کہ باہمی تعلقات کا انحصار پاکستان کی جانب سے اس کی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروپس کے خلاف کارروائی پر ہوگا۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ امریکہ اور دیگر ممالک طویل عرصہ سے شکایت کرتے آئے ہیں کہ پاکستان عسکریت پسند نیٹ ورکس کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہا ہے اور انہیں سرحدپار حملے کرنے کی سہولت فراہم کررہا ہے حالانکہ پاکستان نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ قبل ازیں بھی پاکستان پر اربوں ڈالر دہشت گردوں کو فراہم کرنے کا الزام عائد کرچکے ہیں۔