باپ کا رتبہ

باپ کا احترام کرو … تاکہ تمہاری اولاد تمہارا احترام کرے
باپ کی عزت کرو … تاکہ اس سے فیضیاب ہوسکو
باپ کا حکم مانو … تاکہ خوشحال ہوسکو
باپ کی سختی برداشت کرو … تاکہ باکمال بن سکو
باپ کی باتیں غو ر سے سنو … تاکہ دوسروں کی نہ سننی پڑے
باپ کے سامنے اونچا نہ بولو … ورنہ اللہ تم کو نیچا کردے گا
باپ کے سامنے نظر جھکاکر رکھو … تاکہ اللہ تم کو دنیا میں بلند کردے
باپ ایک کتاب ہے … جس پر تجربات تحریر ہوتے ہیں
باپ کے آنسو تمہارے دکھ سے نہ گریں … ورنہ اللہ تم کو جنت سے گرادے
باپ ایک مقدس محافظ ہے … جو ساری زندگی خاندان کی نگرانی کرتا ہے
اقوال زرین
٭ اس ہاتھ کی طرح نہ بنو جو خوبصورت پھول کو توڑتا ہے بلکہ اس پھول کی طرح بن جاؤ جو توڑنے والے ہاتھ کو بھی خوشبو دیتا ہے ۔
٭اپنی زندگی میں سب کو اہمیت دیجئے ، جو اچھا ہوگا خوشی دے گا جو بُرا ہوگا سبق دے گا ۔
٭ بدترین شخص وہ ہے جس کے ڈر سے لوگ اس کی عزت کرنے پر مجبور ہوں ۔
٭ عقل مند لوگ بھی اندازہ نہیں کرسکتے کہ بے وقوف اب کیا کہنے والا ہے ۔
٭ جس کو منانا نہ آتا ہو اس سے خفامت ہو ۔ خفا ہو جاؤ تو امید نہ رکھو۔
٭ رشتے ایک ایسی عمارت کی مانند ہوتے ہیں جسے بنانے میں تو بہت وقت درکار ہوتا ہے اور ٹوٹنے کیلئے ایک پل کافی ہوتا ہے ۔
٭ جوملا ہے اس پر شکر کریں جو نہیں ملا اس پر صبرکریں۔
٭ جس کی نیت اچھی ہو ، اس کا انجام بھی اچھا ہوتا ہے ۔