باپ نے بیٹی پر تیزاب پھینکا

متھرا، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش میں متھرا کے ہائی وے علاقے میں ایک شخص نے اپنی شادی شدہ بیٹی پر تیزاب پھینک کر اسے بری طرح زخمی کر دیا۔ اس حملے میں متاثرہ خاتون کا شوہر اور بیٹی بھی جھلس گئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سرائے اعظم آباد علاقے میں گزشتہ رات مانک چندر اپنی بیٹی خوشبو کے گھرپہنچا اور دروازہ کھلتے ہی اس کے اوپر تیزاب سے بھری بوتل پلٹ دی۔ خاتون کے چلانے پر اسے بچانے آیا اس کا شوہر ونود اور تین سالہ بیٹی پر ملزم نے بچا ہوا تیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گیا۔زخمی کو ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں خاتون کی حالت نازک ہے ۔ معمولی طورپر جھلسے باپ بیٹی کو ابتدائی طبی امداد کے بعدچھٹی دے دی گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔