سرینگر۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پولیس نے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں نے ایک شہری کا اغواء اور اس کے تین رشتہ داروں کو زخمی کردیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ لشکر طیبہ کے مشتبہ عسکریت پسند ضلع بانڈی پورہ کے حاجن میں کل رات ایک شخص فاروق احمد پرے کے گھر میں گھس گئے اور مکینوں پر فائرنگ کردی۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں نے فاروق کی بیوی، بیٹی اور بھائی کو شدید زخمی کرنے کے لئے چاقوؤں کا استعمال کیا۔ عسکریت پسندوں نے مالک مکان کے داماد منتظر احمد پرے کا بھی اغوا کرلیا۔ پولیس نے کہا کہ مغویہ شخص کا پتہن چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ زخمیوں کو بغرض علاج دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ فاروق احمد کے ایک بیٹے کو عسکریت پسندوں نے گزشتہ سال ہلاک کردیا تھا۔