بالی ووڈ کی جانب سے عید کی مبارکباد

ممبئی ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اسٹارس امیتابھ بچن، انیل کپور، سوناکشی سنہا اور کرن جوہر نے اپنے مداحوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی۔ ہمیشہ کی طرح ٹوئیٹر پر اپنے پیغامات تحریر کرنے والوں نے اپنے مداحوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ ان کی قربانیوں اور دعاؤں کو قبول فرمائے۔ امیشاپٹیل، مادھوری ڈکشٹ اور سجوائے گھوش نے بھی اپنے مداحوں کو عیدکی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دسہرہ کے بعد عید کی خوشیوں نے لطف دوبالا کردیا۔ ملک میں آج ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں نظر آرہی ہیں اور ہم دعا کرتے ہیں کہ یہ خوشیاں ہمیشہ قائم رہیں۔