بالی ووڈ میں یوم جمہوریہ پر حب الوطنی کا مظاہرہ

ممبئی 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر بالی ووڈ اداکاروں امیتابھ بچن ،شاہ رخ خان اور پرینکا چوپڑا کے علاوہ دیگر نے اپنی حب الوطنی کا اظہار کیا۔ فلمی ستاروں نے اپنے مداحوں کو مبارک باد پیش کرنے کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لیا ۔ امیتابھ بچن نے کہا کہ 26 جنوری کو ملک کے حق میں دعائیں اور امن کیلئے اُن کی خواہش میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے ۔ شاہ رخ خان نے اپنے بچپن کے دن یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوم جمہوریہ پر اپنے والدین کے ساتھ پریڈ دیکھا کرتے تھے ۔ اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ وہ ٹی وی پر یوم جمہوریہ پریڈ دیکھنے کی منظر تھیں کیونکہ اس سے اُن کی بچپن کی کئی یادیں وابستہ ہیں ۔ اداکارہ شردھا کپور نے اُن کے ساتھی اداکار ورون دھون کے ساتھ روایتی لباس میں ترنگا تھامے ہوئے اپنی تصویر ٹوئٹر پر شائع کی ۔ ابھیشیک بچن نے کہا یوم جمہوریہ مبارک ،جئے ہند ۔