واشنگٹن۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اداکارہ پرینکا چوپڑہ جنہوں نے حال ہی میں ’’کوانٹیکو‘‘ نامی امریکی سیرئیل کے ذریعہ بین الاقوامی شہرت حاصل کی ہے اور جنہیں دو روز قبل ہی دنیا کی دوسری سب سے زیادہ خوبصورت خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے جہاں انہوں نے انجلینا جولی جیسی خوبصورت اداکارہ کو بھی مات دے دی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے نہ صرف ہندوستانی بلکہ امریکی پرستاروں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی دو کزنس پرینیتی چوپڑہ اور منارا چوپڑہ بھی ہندی فلموں میں اپنا مقام بنا رہی ہیں اور وہ (پرینکا) ان کی کامیابی کی ہمیشہ دُعا کرتی رہتی ہیں۔ انہوں نے اگلی فلموں سے متعلق بات کرنے سے انکار کردیا۔ آخری بار پرینکا چوپڑہ کو فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں دیکھا گیا تھا۔