بالی میں آتش فشاں سے مزید راکھ کا اخراج

بالی۔30 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں ایک آتش فشاں سے مزید راکھ خارج ہوئی ہے۔ اتوار کی صبح ماؤنٹ آؤنگ نامی آتش فشاں سے قریب تین منٹ تک راکھ اور دھوئیں کا اخراج جاری رہا۔ حکام کے مطابق اس پہاڑ سے راکھ سات سو میٹر تک بلند ہوئی۔ تاہم اس سے مقامی آبادی کے انخلا یا پروازوں کی معطلی کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں انڈونیشیا میں متعدد مرتبہ مختلف آتش فشاں پھٹے ہیں۔ چند روز قبل انڈونیشیا کی آبنائے سنڈا میں واقع ایک آتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے سونامی لہروں کی زندہ میں آ کر 431 افراد ہلاک جب کہ 46 ہزار سے زائد بے گھر ہو گئے تھے۔