نئی دہلی ۔ /6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بالغ جوڑا اس کا حق رکھتا ہے کہ وہ شادی کے بغیر ایک دوسرے کے ساتھ رہیں۔ سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے 20 سالہ کیرالا کی خاتون کو جس کی شادی منسوخ ہوچکی ہے کہا کہ وہ جس کے ساتھ رہنا چاہتی ہے اس کا انتخاب خود کرسکتی ہے ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ لیو ان رشتہ اب کئی ممالک میں قانونی قرار دیا جاچکا ہے اور انہیں قانونی تحفظ بھی حاصل ہے ۔