صدر آل انڈیا شیعہ آرگنائزیشن میر ہادی علی کا احتجاج
حیدرآباد /23 جولائی ( پریس نوٹ ) صدر آل انڈیا شیعہ آرگنائزیشن مسٹر میر ہادی علی نے حضرت عباس واٹر ٹینک کے نام موسوم بالسیٹی کھیت چارمینار اسمبلی حلقہ نورخان بازار ڈیویژن میں واقع تعمیری کام کے آغاز کی تاخیر پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ہمراہ حیدرآباد ایم پی ، متعلقہ ایم ایل اے چارمینار اسمبلی حلقہ متعلقہ سابقہ کارپوریٹر نورخان بازار ڈیویژن اور مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا کی موجودگی میں مقامی عوام شیعہ مسلمانوں کو خوش آمد کرنے کیلئے پینے کے پانی کے مسئلہ پرجو تقریباً 20 سال سے واٹر ورکس اور کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے سرد باکس میں پڑا ہوا ہے ۔ 20 مئی 2015 کو چیف منسٹر نے سوچھ حیدرآباد کے نام سے جو پرانے شہر حیدرآباد میں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے کروڑہا روپئے کے اعلانات کئے تھے اور دوسرے ہی دن سے اس کام کو شروع کردینے کا کمشنر گریٹر حیدرآباد مسٹر سومیش کمار کو احکامات دئے تھے لیکن افسوس بالسٹی کھیت نورخان بازار ڈیویژن میں واٹر ٹینک کی تعمیری کام کی کھدوائی کا کام تاحال شروع نہیں ہوا ۔ جس پر مقامی وارڈ 22 نورخان بازار ڈیویژن کی عوام میں کافی تجسس اور بے چینی اور علحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام عمل میں آجانے کے باوجود پینے کے پانی کا مسئلہ ہنوز حل طلب ہے ۔ جس کی داد فریاد سننے والا کوئی نہیں ۔ اب جبکہ ماہ محرم کو ڈھائی مہینے باقی ہے اسی گراؤنڈ پر حیدرآباد کی مرکزی مجلس روز عاشورہ منعقد کی جاتی ہے جس میں ہزارہا مومنین و مومنات عقیدت مند بلالحاظ مذہب و ملت شرکت کرتے ہیں تعمیر کے سبب مقامی مجلس پر رکاوٹ ہوگی ۔ اس لئے آل انڈیا شیعہ آرگنائزیشن نے چیف منسٹر تلنگانہ کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ حضرت عباس واٹر ٹینک بالسٹی کھیت کی تعمیر کا آغاز جلد سے جلد کریں بصورت دیگرآل انڈیا شیعہ آرگنائزیشن دفتر جی ایچ ایم سی ٹینک بنڈ پر دھرنا ، بھوک ہڑتال کا آغاز کردیں گے ۔