حیدرآباد 18 اپریل ( پی ٹی آئی ) وائی ایس آر کانگریس نے آج الیکشن کمیشن سے نمائندگی کی کہ تلگودیشم امیدوار ہندو پور بالا کرشنا کی تلگوفلم لیجینڈ کی نمائش روک دی جائے ۔ یا پھر اس فلم کی تیاری کے اخراجات کو امیدوار کے اخراجات میں شامل کیا جائے ۔ وائی ایس آر کانگریس کے ریاستی کوآرڈینیٹر پی این وی پرساد نے کمیشن میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر فلم کی نمائش سے رائے دہندوں پر اثر انداز ہوا جاسکتا ہے اس لئے اسے روکا جائے ۔