بالاپور گنیش لڈو کا 15.60 لاکھ روپئے میں ہراج

حیدرآباد 5 ستمبر (سیاست نیوز) بالاپور گنیش کا لڈو 15.60 لاکھ روپئے میں ہراج ہوا۔ ہراج میں 15 افراد نے حصہ لیا۔ تاہم 95 ہزار کی زیادہ بولی لگاتے ہوئے ناگم تروپتی ریڈی نے لڈو حاصل کرلیا۔ انھوں نے لڈو حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے لڈو حاصل کرنے کا جو خواب تھا وہ آج پورا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال یہ لڈو 14.5 لاکھ میں ہراج ہوا تھا۔ 1980 ء سے بالاپور گنیش بٹھایا جارہا ہے۔ 1994 ء کے دوران لڈو 450 روپئے میں ہراج ہوا تھا۔ 2002 ء میں 1.05 لاکھ روپئے میں 2014 ء میں 10 لاکھ میں ہراج ہوا تھا۔ جاریہ سال 15.60 لاکھ میں ہراج ہوا ہے۔