شمس آباد /11 جولائی ( سیاست نیوز ) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی جانب سے راجندر نگر کے علاقہ بدویل میں چوراہے پر حکومت کا علامتی پتلا نذر آتش کیا گیا ۔ راملو یادو راجندر نگر حلقہ سی پی آئی سکریٹری نے کہا کہ بالاپور کے علاقہ دیوگا گٹہ میں مبینہ طور پر پرائڈ انڈیا بلڈرس کی جانب سے ناجائز قبضہ کرتے 150 ایکڑ سرکاری اراضی پر ناجائز تعمیرات کی جارہی ہے ۔ جس کو فوراً روکتے ہوئے سخت کارروائی کی جانی چاہئے اور اس کی مکمل جانچ کروائی جانی چاہئے ۔ غریب افراد و بے گھر عوام 60 گز پر جھونپڑی ڈال کر زندگی بسر کرتے ہیں اسے منہدم کروادیا جاتا ہے جبکہ بالاپور میں 150 ایکڑ پر ناجائز قبضے کئے گئے ریونیو عہدیداروں کو شکایت کرنے پر بھی نظر انداز کردیا جارہا ہے ۔ 23 اور 24 جولائی کو تحصیلدار آفس پر احتجاج کیا جائے گا ۔ اس موقع پر بال ملیش سکریٹریٹ ممبر ، ضلع صدر پی نرسنگ راؤ ، سی پی آئی اسٹیٹ ممبر سید افسر ، محمد عبدالریاض ، یادگیری ، ملیش کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔