حیدرآباد5ستمبر(یواین آئی )تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راو نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے بالاپورانڈسٹرئل لمیٹیڈ کا احیاکرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کے ٹی راما راو نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی اور کہا کہ بالاپورانڈسٹرئل لمیٹیڈ کا احیاکرنے سے ہزاروں ورکرس کو فائدہ ہوگا اور ان کو روزگار حاصل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سرپور کاغذ مل کے احیا کے بعد ایک اور بیمار صنعت بالاپورانڈسٹرئل لمیٹیڈ کا احیا حکومت کی جانب سے کیاگیاہے ۔بالاپورانڈسٹرئل لمیٹیڈ ،جئے شنکر بھوپال پلی ضلع کے کملاپور کے حدود میں واقع ہے ۔واضح رہے کہ 31اگست کو کے ٹی راما راو نے بالاپورانڈسٹرئل لمیٹیڈ کا احیاکرنے کے سلسلہ میں کمپنی کے انتظامیہ کے ساتھ اجلاس منعقد کیاتھا۔