حیدرآباد 7 ڈسمبر ( این ایس ایس ) حیدرآباد میٹرو ریل حکام نے بالانگر میٹرو اسٹیشن کے نام کو بدل کر امبیڈکر میٹرو اسٹیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایچ ایم آر کے ڈائرکٹر شیوانند نمبرگی نے دلت ایکیا ویدیکا اور دوسری کئی عوامی یونینوں کی جانب سے اپیلوں کے پیش نظر اس سلسلہ میں احکام جاری کئے ۔ اس دوران جی ایچ ایم سی کی جانب سے بھی بالانگر میٹرو ریل اسٹیشن کا نام بدل کر امبیڈکر جنکشن میٹرو ریل اسٹیشن کرنے کے احکام جاری کئے گئے ۔ ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔
پالمور میں 18 آئی ٹی کمپنیوں کا قیام
کے ٹی آر کا دعوی
حیدرآباد 7 ڈسمبر ( این ایس ایس ) وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ نے آج کہا کہ 18 کمپنیوں نے پسماندہ ضلع محبوب نگر میں اپنے کاروبار شروع کرنے میں دلچسپی دکھائی ہے ۔ رکن اسمبلی سرینواس گوڑ نے آج سیکریٹریٹ میں وزیر موصوف سے ملاقات کی اور کمپنیوں کے قیام سے متعلق دستاویز ان کے حوالے کئے ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت محبوب نگر ضلع میں آئی ٹی ٹاور قائم کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کو وسعت دینے کیلئے این آر آئیز کی مدد لی جانی چاہئے ۔