حیدرآباد ۔ 22۔ مئی (سیاست نیوز) وزیر سیاحت وی سرینواس گوڑ نے باغ عامہ پہونچ کر 2 جون کو وہاں منعقد کی جانے والی یوم تاسیس تلنگانہ تقریب کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر تلنگانہ حکومت نے اس مرتبہ یوم تاسیس تقریب پریڈ گراونڈ سکندرآباد کی بجائے پبلک گارڈن حیدرآباد میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ سیاحت یوم تاسیس تقریب کے انعقاد کیلئے تاریخی باغ عامہ کی نئی صورت گری میں مصروف ہے ۔ باغ عامہ کے باب الداخلہ کی تزین نو کی جارہی ہے ۔