باغی ارکان کے متعلق ہائی کورٹ فیصلہ کا خیر مقدم ۔ ریاستی تلگو دیشم

حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ تلگو دیشم نے دل بدلی کرنے والے ارکان کے متعلق ہائی کورٹ کے امکانات کا خیر مقدم کیا ہے ۔ ایک مشترکہ بیان میں تلنگانہ تلگو دیشم صدر ایل رمنا اور پولیٹ بیورو رکن آر چندر شیکھر ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ تلگو دیشم ، ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کے متعلق اندرون 90 یوم اسپیکر کو کوئی فیصلہ کرنے کے ہائی کورٹ کے احکام کا خیر مقدم کرتی ہے ۔ بیان میں بتایا کہ ہائی کورٹ کے احکام کی روشنی میں ٹی سرینواس یادو اور دیگر ارکان کو اپنے عہدوں سے فی الفور مستعفی ہوجانا چاہئے ۔ ٹی ڈی پی قائدین نے اسپیکر اسمبلی سے خواہش کی کہ وہ تلگو دیشم کے 12 باغی ارکان اسمبلی جنہوں نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی انہیں نا اہل قرار دیں ۔۔