باغی ارکان کو فوری نااہل قرار دینے کا مطالبہ: سی ایل پی

حیدرآباد۔/4مارچ، ( آئی این این ) کانگریس لیجسلیچر پارٹی ( سی ایل پی) نے تمام باغی ارکان اسمبلی و کونسل کو فوری اثر کے ساتھ نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سی ایل پی سکریٹری اور پرگی کے رکن اسمبلی رام موہن ریڈی و عالمپور رکن اسمبلی سمپت کمار نے اسمبلی احاطہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی نوٹس خیرمقدم کیا۔ عدالت نے کل اسمبلی اسپیکر ایس مدھو سدن چاری اور کونسل صدرنشین سوامی گوڑ کو اس مسئلہ پر نوٹس جاری کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر اور صدرنشین کو چاہیئے کہ باغی ارکان کو جنہوں نے پارٹی سے انحراف کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی فوری نااہل قرار دیں۔