باغیوں کا ہاسپٹل پر قبضہ 150 شامی فوجی یرغمال

بیروت۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) باغیوں نے آج شمال مغربی شام کے ایک ہاسپٹل پر حملہ کرکے کم از کم 150 فوجیوں کو اور دیگر کئی شہریوں کو یرغمال بنا لیا۔ النصرہ محاذ نے جو القاعدہ کی ایک ملحقہ تنظیم ہے، الشگور ہاسپٹل پر حملہ کیا۔ صدر شام بشارالاسد نے عہد کیا کہ وہ یرغمالیوں کو رہا کروائیں گے۔ باغیوں کے حملہ کے بعد کچھ افراد ہاسپٹل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دیگر جھڑپ میں ہلاک ہوگئے۔ باغیوں نے ہاسپٹل کا محاصرہ کرلیا تھا لیکن فوج کی زبردست شلباری کے نتیجہ میں یہ محاصرہ ختم کردیا گیا۔ سرکاری فوجی محاصرہ کی شدت سے مایوس ہوگئے تھے لیکن آخر کار اسے توڑنے میں کامیاب رہے۔