بیروت، 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) شام کے مشرقی غوطہ کے دو اہم باغی گروپوں نے اقوام متحدہ کی طرف سے امداد فراہم کرنے اور بیمار اورزخمیوں کو نکالنے کے لئے 30 دن کی جنگ بندی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے ۔باغی گروپوں- جیش الاسلام اور فلک الرحمن نے الگ الگ بیانات میں دارالحکومت دمشق کے قریب باغیوں کے انکلیومیں گھیرے گئے معاون گروپسکی حفاظتکا مطالبہ کیا ہے ۔ باغیوں نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے لئے مصروف عمل رہیں گے لیکن اگر شام حکومت یا ان کے ساتھیوں نے اس کی خلاف ورزی کی تو وہ اس کا جواب دیں گے ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کل شام میں امداد فراہم کرنے اور طبی خدمات مہیا کرانے کے لئے 30 دن کی جنگ بندی کا مطالبہ کا قراردادپیش کیا گیا تھا۔ کونسل نے اس کے لئے شام کے اتحادی روس کی حمایت کی بھی کوشش کی ہے ۔