باغپت میں کسان کا گولی مارکر قتل

باغپت۔26 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع باغپت کے چھپرولی علاقے میں آوارہ مویشیوں سے کھیت کی رکھوالی کرنے کے لئے گئے کسان کی نامعلوم افراد نے گولی مارکر قتل کردیا۔پولیس اطلاعات کے مطابق چھپرولی تھانہ علاقے کے ہیوا گاؤں باشندہ اجیت کمار(40) سنیچر کی دیر شام اپنے کھیت میں آوارہ مویشیوں سے رکھوالی کرنے گئے تھے ۔ کافی دیر بعد اجیت گھر واپس نہیں آئے تو اہل خانہ کو تشویس ہوئی اور وہ ان کی تلاش میں کھیت کی جانب نکلے ۔ کھیت پہنچ کر انہوں نے دیکھا کہ اجیت کی لاش خون میں لت پت کھیت میں پڑی ہے ۔ اس کی کنپٹی پر گولی ماری گئی تھی۔اس ضمن میں مہلوک کے والد نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے ۔پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے ۔