ایٹانگر۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اروناچل پردیش کے ایک چھوٹے سے دیہات ڈاڈو کے کاشتکار جو اپنی زرعی پیداوار کیلئے شہرت رکھتا ہے ‘ پریشان ہیں ۔کیونکہ ان کی پیداوار کا بڑا حصہ حکومت کی امدادی قیمت اور بازاروں سے ربط کے فقدان کی وجہ سے گوداموں میں سڑرہا ہے ۔ مقامی بازار کافی نہیں ہے ۔ زرعی پیداوار کو حکومت کی جانب سے اقل ترین امدادی قیمت پر خریدا نہیں جارہا ہے اور نہ زراعت کی عصری ٹکنالوجی کی معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ زرعی پیداوار میں ٹماٹر‘ کافی دیگر ترکاریاں ‘ پھل اور مصالحہ شامل ہیں ۔ایک کاشتکار نے کہاکہ ان تمام اشیاء کی مالیت صرف ایک شخص کے پاس 5ہزار تا 6ہزار روپئے ہوگی ۔