بارہ بنکی : زہریلی شراب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17، 4 گرفتار

بارہ بنکی، 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ سے ملحق ضلع بارہ بنکی کے رام نگر علاقے میں زہریلی شراب کے استعمال سے اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی جبکہ 40 سے زائد لوگوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے . اس سلسلے میں ابھی تک چار ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ ادے بھانو ترپاٹھی نے بدھ کی صبح یہاں یہ تفصیلات دی۔

موبائل فون چارجر کے پھٹنے سے نوجوان کی موت
جوناگڑھ، 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں جوناگڑھ کے ماناودر علاقے میں اچانک موبائل فون چارجر پھٹ جانے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ پولس نے بدھ کو بتایا کہ ماناودر گاؤں میں جے دیپ ایم راٹھور (17) گھر میں منگل کو موبائل فون چارج کرنے کے لئے چارجر کے پن پلگ میں لگارہا تھا۔ تبھی اچانک چارجر پھٹ جانے سے بری طرح جھلس گیا اور اس کی موت ہوگئی۔
پولس معاملہ درج کرکے جانچ کررہی ہے ۔