بارہمولہ کے فوجی کیمپ میں بم دھماکہ ‘ 2عہدیدار زخمی

سرینگر ۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بارہمولہ کے ایک فوجی کیمپ میں چھوٹا سا بم دھماکہ ہوا جس سے محکمہ سراغ رسانی کے دو عہدیدار زخمی ہوگئے ۔ بیان کے بموجب زخمی عہدیدار جو فوجی نہیں ہیں‘ فوج کے 92 فوجی اڈہ ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں ۔ تاحال تفصیلات کا علم نہیں ہوسکا ۔فوج نے دھماکہ کی تردید یا تائید کرنے سے انکار کردیا ۔