بارہمولہ میں انکاونٹر ، دو سیکوریٹی جوان ہلاک

سرینگر ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ضلع بارہمولہ کے شمالی علاقہ میں انتہاء پسندوں کے ساتھ انکاونٹر کے دوران سیکوریٹی دو جوان ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ موضع کنجر میں انتہاء پسندوں کی موجودگی سے متعلق اطلاع ملنے پر سیکوریٹی جوانوں نے اس علاقہ کا محاصرہ کرلیا اور تلاشی مہم شروع کی۔ فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا جب انتہاء پسندوں نے سیکوریٹی فورس پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ بھی کی گئی تاہم یہ عسکریت پسند جو دو بتائے گئے ہیں، فائرنگ کے مقام سے بچ کر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ اس فائرنگ میں ایک پولیس ملازم اور فوجی جوان ہلاک ہوا۔

سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد 2097 ہوگئی
نئی دہلی ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ مزید 3 اموات ریکارڈ کی گئی ہے۔ اب تک مرنے والوں کی تعداد 2097 ہوگئی ہے جبکہ اس وائرس سے 34351 افراد متاثر ہوئے ہیں۔