بارہمولہ میں انکاؤنٹر، دو ہلاک

سرینگر ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ خفیہ اطلاعات ملنے پر شمالی کشمیر میں سوپور کے وارپورہ کے علاقہ میں سیکوریٹی فورسیس نے ناکہ بندی کے بعد تلاشی مہم کا آغاز کیا تھا۔ عسکریت پسندوں نے تلاشی مہم میں مصروف فورسیس پر فائرنگ کردی، جس کے ساتھ ہی فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا جس میں دو عسکریت پسند مارے گئے۔