بارہمولہ حملہ آور ‘ اوری طرز کے حملے کرنا چاہتے تھے ‘ بی ایس ایف

سرینگر 3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی ایس ایف نے آج کہا کہ باہمولہ میں کل بی ایس ایف و فوج کے مشترکہ کیمپ پر حملہ کرنے والے عسکریت پسند اوری طرز کا دہشت گردانہ حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے ۔ اس نے سکیوریٹی اہلکاروں کو یہ منصوبہ ناکام بنانے پر مبارکباد دی ۔ اڈیشنل ڈی جی بی ایس ایف ارون کمار نے میڈیا کو بتایا کہ یقینی طور پر ان کا دہشت گردانہ منصوبوں کا حملہ تھا ۔ اس مقام سے وائر کٹر ‘ جی پی ایس اور کمپاس وغیرہ ضبط کئے گئے ہیں۔ وہ اس بنکر کے سامنے باڑھ کٹ کرنا چاہتے تھے ۔