حیدرآباد 21 نومبر (سیاست نیوز)غیر قانونی طور پر جیلٹن اسٹکٹس اور ڈیٹونیٹرس منتقل کرنے والے ایک شخص کو حیات نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جی روی ساکن بوڈ اوپل اندرا نگر آج صبح اپنی موٹر سیکل میں 216 جیلیٹن اسٹکس اور 11 ڈیٹونیٹرس کے ساتھ جارہا تھا کہ حیات نگر پولیس کی ٹیم نے اسے روک کر گاڑی کی تلاشی لی جس میں پولیس کو دھماکوں اشیاء برآمد ہوئی ۔ تفتیش کرنے پر روی نے بتایاکہ وہ ان ڈیٹونیٹرس کو ستو پلی کے ایک شخص کو حوالے کرنے جارہا تھا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا اور بعدازاں جیل منتقل کردیا ۔